سٹی 42:سول سیکرٹریٹ میں دو سو سالہ پرانا درخت گر گیا، سول سیکرٹریٹ میں تعطیلات کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا.
سول سیکرٹریٹ کاسب سے پرانابوہڑ کا درخت گرگیا۔ گرنے والادرخت دو سوسال پرانا تھا اور سیکرٹریٹ کی تاریخ کا چشم دیدگواہ تھا۔،سیکرٹریٹ میں عید کی تعطیلات کے باعث درخت گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سول سیکرٹریٹ انتظامیہ نے درخت کو کاٹ کر راستے سے ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گرنے والا درخت بہت پرانا تھا، جس کی جڑیں اب بوسیدہ ہو چکی تھیں۔
سول سیکرٹریٹ کاسب سے پرانا درخت گرگیا
11 May, 2021 | 12:04 PM