متعدد افسروں کے تقرروتبادلے

11 May, 2021 | 11:09 AM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے متعددافسران کے تقرروتبادلے کردیئے، دو افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب علی کو تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متعددافسروں کے تقرروتبادلے کردیئے ہیں جبکہ دو افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) شعیب علی کو تبدیل کر دیاہے۔

کیپٹن (ر) بلال ہاشم کو ڈی سی راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔شہریار عارف خان کو ڈی سی اٹک کا اور کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں