جنیدریاض:لاہورسمیت پنجاب کے ہر ضلع کے سکولوں میں ویکسی نیشن کیلئے ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سےپنجاب کےتمام اضلاع کےسکولز میں ویکسی نیشن کیلئے ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے سکولوں میں دستیاب ہوا دار ہالز کی تفصیلات مانگ لیں۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹربنانے کیلئے سکول میں 3 ہال رومز درکار ہونگے۔ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کیلئے سکول میں 2 ہال رومز درکار ہونگے۔
تحصیل کی سطح پر ہیڈ کوارٹر بنانے کیلئے ایک ہال روم درکار ہوگا۔تمام سکولوں کے ہالز ہوا دار ہونے کے ساتھ انکے دو روازے لازمی ہونے چاہئیں ،تمام اتھارٹیز ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کے قیام کیلئے تفصیلات دو روز میں فراہم کریں گے۔