لاہور میں بے دردی سے دو افراد کی جانیں لے لی گئیں  

11 May, 2021 | 09:45 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ اس تیزی سے پنپ رہا ہے کہ معمولی  سی رنجش پر ایک انسان دوسرے انسان کی جان لینے سے گریز نہیں کرتا ۔

  تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ سید پور کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بجلی گھر میں گھس کر دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس نے شبے میں گرڈمیں ملازمت کرنیوالے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

  ملتان روڈ سیدپور سٹاپ پر بجلی گھر میں دو افراد کو قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق دو ملازمین کو نامعلوم شخص نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔مقتولین کی شناخت 60 سالہ اسحاق مسیح اور 38سالہ امجد کے نام سےہوئی ہے۔اسحاق گرڈ اسٹیشن میں خاکروب اور  امجد کنٹرول روم کا انچارج تھا جبکہ مقتولین قاضی ٹاؤن اور بکر منڈی کے رہائشی تھے۔

فرانزک ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرلیے۔ذرائع کے مطابق گرڈ سٹیشن میں کام کرنیوالا ملازم عثمان جلدی گھر چلا گیا تھا،پولیس نے عثمان کو شبے کی بنیاد پر گھر سے حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔عثمان کا چند روز قبل امجد سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

مزیدخبریں