سٹی 42:کورونا کی تیسری لہرکےدوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمدکےحوالے سے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے16ویں روزشہر کی اہم شاہراہوں پرفلیگ مارچ کیا ۔
تفصیلات کےمطابق کورونا کی تیسری لہرکےدوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمدکیلئےفلیگ مارچ کی قیادت سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کی،مشترکہ فلیگ مارچ میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او سید حماد عابد سمیت دیگر پولیس افسران بھی فلیگ مارچ میں شامل تھے۔
رات گئے مشترکہ فلیگ مارچ ٹاؤن ہال سے شروع ہوا، جو مال روڈ، کینال روڈ سے ہوتا ہوا صدر بازار پہنچا، جہاں غلام محمود ڈوگر نے دیگر افسران کے ہمراہ کورونا ایس او پیز اور بند تجارتی مراکز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں چونگی امر سدھو، رنگ روڈ، بیدیاں روڈ اور بھٹہ چوک کے اطراف میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔
سی سی پی او نےلاؤڈسپیکر پر کورونا ایس او پیز پرعمل کرنےکےاعلانات کروائےاورغیر ضروری طور پر گھروں سےباہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی ۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو حکومتی گائیڈ لائنز کی یاد دہانی کروانا تھا۔