(سعید احمد سعید ) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں نے اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 415روپے سے بڑھ کر 422 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 283روپے جبکہ پرچون ریٹ 291روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن برقرار ہیں۔
گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 407 روپے سے بڑھ کر 415روپےفی کلو ہو گیا تھا اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی رو ز سے جاری ہے۔اب ایک بار پھر 7 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 415 سے سے بڑھ کر422وپے فی کلو ہو گئی ہے۔
عید قریب آتے ہی شہر بھر میں مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں اب عید پر کیا کھائیں گے ۔