سبزہ زار میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات؛ میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد

11 May, 2021 | 01:04 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)سبزہ زار میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق سبزہ زار کے علاقے نیو ٹاون کے رہائشی میاں بیوی کو تیز دھار آلہ سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، 60 سالہ سید انیس اور پنتالیس سالہ ناصرہ بی بی کی لاشیں الگ کمروں میں تھیں،انیس کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق سید انیس نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد ناصرہ سے دوسری شادی کی تھی۔

مزید پڑھئے: پاکستانی برطانوی نژادلڑکی کاقتل، ایک اور چونکا دینے والی کہانی سامنے آگئی

مقتولہ ناصرہ بی بی سے کوئی اولاد نہ تھی جبکہ مقتول کی پہلی بیوی سے دو بیٹے ہیں جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، اہل محلہ کے لوگوں کا کہناتھا کہ یہ ریٹائر ملازم تھے کسی کے ساتھ کوئی رنجش نہیں تھی ان کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بااثر ملزمان کے سر پر بڑی بڑی سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہوتا ہمارےمعاشرے کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ناجائز کاموں اور دوسروں کی کی عزتوں کو پامال کرتے ذرا نہیں گھبراتے،  آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کےواقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


 

مزیدخبریں