بڑھتے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے لاہور پولیس نے سر جوڑ لیے

11 May, 2020 | 09:36 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاہور پولیس کے ایس پیز نے سر جوڑ لیے، اعلیٰ سطحی اجلاس والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹر ز میں منقعد کیا گیا جس میں  رمضان  المبارک کے آخری عشرے میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی پٹرولنگ کے بارے میں بریفنگ  دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ایس پیز نے ایس پی ڈولفن کو پٹرولنگ کے حوالہ سے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس کا ایجنڈتھانہ جات میں ڈولفن اور پی آر یو کی موثر پٹرولنگ کے حوالے سے مزید بہتری لانا تھا ۔ اس دوران شہر بھر کے کرائم سپاٹس و ہالٹنگ پوائنٹس زیر بحث آئے۔اجلاس میں ڈولفن سکواڈ ودیگر ڈویژنوں کے مشتر کہ پیٹرولنگ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں شیعہ علما کرام اور جلوس انتظامیہ کے ساتھ بند کمرہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرسیف انجم،ڈی سی لاہور دانش افضال ، ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر، سی سی پی او ذوالفقار حمید ، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید،شعیہ علما کرام سیف منیر عباس ،آغا شاہ حسین قزلباش،توقیر بابا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزری اور پولیس رپورٹ کے مطابق ماتمی جلوس نہ نکالنےکا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کو یہ بھی کہا گیا کہ وفاق کا فیصلہ حتمی ہو گا جس کا آئندہ چند روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا ۔ وزات داخلہ پنجاب کی طرف سے بھی وبائی مرض کے خطرے کے پیش نظر جلوس نہ نکالنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں