ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ریلوے آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

محکمہ ریلوے آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) مسافر ٹرین آپریشن بندش، رواں مالی سال 2019.20 کے 10 ماہ کے اختتام پر ریلوے کو ہدف سے 5 ارب 23 کروڑ روپے کم آمدنی ہوئی، ریلوے اعدا وشمار کے مطابق جولائی تا اپریل ریلوے آمدنی 42 ارب 20 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

مسافر ٹرین آپریشن بندش، محکمہ ریلوے آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال (2019.20) کے 10 ماہ کے اختتام پر ریلوے کو ہدف سے 5 ارب 23 کروڑ روپے کم آمدنی ہوئی۔

 ریلوے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اپریل ریلوے آمدنی 42 ارب 20 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ 10 ماہ میں آمدنی کا حکومتی ہدف 47 ارب 43 کروڑ روپے تھا، مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے اختتام پر ریلوے کو تمام مدات میں ہدف سے کم آمدنی ہوئی جبکہ جولائی تا مارچ مسافروں کی مد میں ریلوے کو ہدف سے 4 ارب 41 کروڑ روپے کم آمدنی ہوئی تھی اور متفرق کوچز آمدنی میں ریلوے کو38  کروڑ 11 لاکھ روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

گڈز سیکٹر میں ریلوے آمدنی ہدف سے 20 کروڑ 61 لاکھ روپے کم جبکہ سنڈری کی مد میں 23 کروڑ25 لاکھ کم ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اگر رواں ماہ ٹرین آپریشن بحال نہیں ہوتا تو ریلوے کو مزید 5 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ محکمہ ریلوے کے پاس ملازمین کی تنخواہ و پینشن کے لیے درکار فنڈز بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔