حکومت کا صنعتی صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

11 May, 2020 | 06:51 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) وفاقی حکومت کا کمرشل وصنعتی صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان، ایک لاکھ سے چار لاکھ پچاسی ہزار روپے کا بل حکومت ادا کرے گی۔

حکومت نے صارفین کے لیے ریلیف پیکج جاری کردیا ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک کمرشل و صنعتی صارفین کوریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمرشل صارفین کے لئے ایک لاکھ تک بل جبکہ صنعتی صارفین کا چار لاکھ پچاسی ہزار روپےت ک کا بل بھی حکومت ادا کرے گی۔ گزشتہ سال کے مطابق استعمال ہونے والے یونٹس پر بل ادا کیے جائیں گے جبکہ رواں سال زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل خود ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب آل پاکستان واپڈا ہائیڈورو یونین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈورو یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نےکی، جس میں لیسکو ریجن کےملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خورشید احمد نے کہا کہ چند دنوں میں دوملازمین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں،ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سےعید پر بونس نہ دینے پر بھی احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ گرمی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانےوالوں کو بونس دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن سٹاف بھی کورونا وائرس میں فرنٹ لائن پرکام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں