پی سی بی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ حوالے اہم فیصلہ  

11 May, 2020 | 05:43 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے معاشی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل ازوقت سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کا فیصلہ، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر دورہ انگلینڈ کی حامی نہیں بھریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ویڈیو لنک کانفرنسں میں دورہ انگلینڈ بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔ انگلینڈ میں اس وقت حالات اچھے نہیں، تین چار ہفتے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاشی تحفظات دور کرنے کے لئے قبل از وقت سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابھی کسی کھلاڑی کی کیٹیگری طے نہیں ہوئی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے پی سی بی کی معاشی پوزیشن مستحکم ہے، اس کے اگلے سال مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

سابق سٹارز کے موجودہ کرکٹرز کو لیکچرز کے سلسلے کو شاندار قرار دیتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے بجٹ تیار کرلیا ہے۔ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔

مزیدخبریں