ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

38ہزار ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد، مینیجرگرفتار

38ہزار ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد، مینیجرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی، بیدیاں روڈ پر واقع گودام سے 38 ہزار گندم کی زخیرہ شدہ بوریاں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ مینیجر کو گرفتار کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نےبڑی کارروائی کرتے ہوئےموضع ہیئر نزد کوٹھی ہئیر بیدیاں روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک چھاپہ مارا،گند م کی ذخیرہ شدہ 38 ہزار بوریاں ضبط کر لی گئیں،اسسٹنٹ کشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کا کہنا ہے کہ گودام کےمینیجر کو گرفتار کروا دیا گیا ہے،کارروائی گندم کی بوریوں کو ذخیرہ کرنے پر کی گئی، گودام میں ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں بڑی تعداد میں موجود تھیں،بروقت کارروائی کرتے ہوئے گندم کی بوریوں کو تحویل میں لے لیا،تحویل میں لی گئی گندم کی بوریوں کو سرکاری گندم خریداری مرکز کاہنہ میں بھجوا دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن عمل میں لایا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ حکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں اٹک، چنیوٹ،پپلاں،صادق آباد کے علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے  گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں تھیں۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تعطیل کے روز بھی ذخیرہ اندوزں کے خلاف گھیرا تنگ ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔سینئیر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہناتھا کہ دریائے سندھ کے راستے گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی, سینکڑوں بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بارڈرز سیل ہیں،سمگلنگ کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ضلعی انتظامیہ, محکمہ خوراک اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں گئی ہیں کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سئنیر وزیر نے کوئی دباؤ خاطر میں نہ لانے کا عندیہ دیا۔ گندم اور آٹے کی کھلے بندوں فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے, چیلنج پورا کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer