سٹی 42: پنجاب کے بجٹ کی تیاریاں، تاجروں کے لئے اچھی خبر، کورونا بحران کے باعث سیلز ٹیکس کم کرنے پر غور، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بجٹ کی تیاریوں پر محکموں کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ کی تیارہوں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیا ہے- پنجاب کے محکمے آئندہ ہفتے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گےایوان وزیراعلیٰ میں مختلف محکمے بجٹ کی تیاریوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے- اجلاس میں کورونا بحران کے باعث سیلز ٹیکس کو کم کرنے کی تجاویز بھی زیرغور آئیں گی- اجلاس میں ٹیکس پر کتنی چھوٹ دی جائے غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کے لئے مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں گی-اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آن لائن پورٹل پر اراکین اسمبلی کیبجانب سے بجٹ پر تجاویز میں دلچسپی سے بھی آگاہ کیا جائے گا یہ بھی بتایا جائے گا کہ بجٹ میں آن لائن کتنے اراکین نے تجاویز دیں، وزیراعلیٰ کو اس سے بھی آگاہ کیا جائے گا-
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طے شدہ ضابطوں کے تحت ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس پر ڈاکٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹروں سمیت اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے متعدد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 4 ڈاکٹرکورونا کے باعث لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت نے بیروزگار افراد کو سپورٹ کرنے کے لیے امدادی پیکج دیا ہے،اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی امدادی پیکج اعلان کیا ہے۔