مڈل سکولوں کوہائی کا درجہ دینے کا معاملہ، پالیسی تبدیل

11 May, 2020 | 01:40 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض)لاہور سمیت پنجاب بھرکے1ہزار248 مڈل سکولوں کوہائی کا درجہ دینےسے بچوں کی انرولمنٹ میں 13ہزارتک اضافہ ہوگا،مذکورہ سکولوں میں بچوں کوبٹھانے کیلئے فی سکول دواضافی کمرے بھی بنوائےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے1ہزار248 سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کا معاملہ پراپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں میں دواضافی کمرے بنوائےجائیں گے، اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی دو سال تک مانیٹرنگ کی جائےگی،مذکورہ سکولوں میں ریشنلائزیشن کے ذریعےاساتذہ کی تعداد پوری کی جائےگی،دو سالوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پرگریڈ 17 کا ہیڈ ماسٹرتعینات کیا جائےگا۔  اپ گریڈ کرنے کیلئے مکمل تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، اپ گریڈ کئے جانے والےسکولوں میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی ہے جس بنا پر پروگرام سے بڑی تعداد میں طالبات مستفید ہو نگی ۔

بچوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے پرمتعلقہ سکول کوواپس مڈل کا درجہ دے دیا جائےگا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 1248 سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے سے 13 ہزار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،لاہور کے21 مڈل سکولوں کو بھی ہائی کا درجہ دیئےجانےکا پلان ہے۔منصوبے کے تحت  ہائی سکولوں سے محروم علاقوں میں واقع مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے رواں سال کوئی بھی امتحان نہ لینے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز اگلے ہفتے میں مشاورت کے بعد جاری کرے گی، جس سے پنجاب کے 41 لاکھ طلبہ و طالبات براہ راست مستفید ہوں گے۔

 لاہور میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جو 15 جولائی تک بند رہیں گے، بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کردیا گیا،کورونا وائرس کےباعث  سکول بند ہونےسے ہزاروں مستحق طالبات"زیور تعلیم " وظیفہ سے محروم ہوگئیں، حکومت نے وظیفہ جاری کرنے کیلئے سکولوں کو طالبات کی حاضری پی ایم آئی یوکو فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔

 
 

مزیدخبریں