ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پردیسیوں کیلئے اچھی خبر،ٹرانسپورٹ کھولنےکی تیاریاں

پردیسیوں کیلئے اچھی خبر،ٹرانسپورٹ کھولنےکی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئےعید سے قبل شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنےکی بھی تیاریاں شروع کردیں گئیں، ٹرانسپورٹ کھولنےکی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کودے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پھنسے پردیسیوں کو سہولت دینے کافیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ کوعید سےقبل شہرسےباہرجا نےوالی ٹرانسپورٹ کھولنےکی تجویز دی گئی،ایس او پیزمیں تجویز کیا گیا ہےکہ مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلےماسک،گلوز پہنیں اوراپنے پاس سینٹائزربھی رکھیں گے،مسافرکھانستے اور چھیکنتےہوئےٹشو پیپر کا استعمال کریں گے،ایک دوسرے سےہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹرزگاڑیوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں گے، سواری بٹھانےاوراتارنے کے بعد گاڑی میں ایئرکنڈیشن نہیں چلایا جائےگا،گاڑی کی کھڑکیوں کو تازہ ہوا کےلیےکھلا رکھا جائےگا،مسافروں کو ایک دوسرے کےساتھ ساتھ نہیں بٹھایا جائے گا،ڈرائیور حضرات بھی ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں گے،بس کو سواریوں سےبھرا نہیں جائے گا،تاہم ٹرانسپورٹ کھولنےکاحتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب مشاورت سےکریں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کےبعد عید سےپہلے شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنےکےحوالےسے تجویزاور ایس او پیز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو ارسال کردیئےگئے، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنےکےپیش نظرمختلف ایس او پیزوزیراعلیٰ کو دے دیئے گئے، ٹرانسپورٹ کھولنےکاحتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دو ماہ سے بند دکانیں اور چھوٹے کاروبار کھل گئے۔پنجاب میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کاروبار کھلے گا تاہم شاپنگ مال اورپلازہ بند رہیں گے، خیبر پختونخوا میں تاجروں کو دکانیں اورمارکیٹ شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جب کہ بلوچستان میں دکانیں اور مارکیٹ شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طے شدہ ضابطوں کے تحت ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس پر ڈاکٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹروں سمیت اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے متعدد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 4 ڈاکٹر کورونا کے باعث لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer