ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

48 دن بعد کپڑوں، جوتوں اور  کاسمیٹک سمیت دیگر دکانیں کھل گئیں

48 دن بعد کپڑوں، جوتوں اور  کاسمیٹک سمیت دیگر دکانیں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: 48 روز کا طویل انتظار ختم ہوا، بالاخرشہر کے تمام ماڈل بازاروں میں کپڑوں، جوتوں اور کاسمیٹکس سمیت دیگردکانیں کھول دی گئیں، دکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی، شہرکےتمام ماڈل بازاروں میں کورونا خطرات کے پیش نظر بند کی گئی کاسمیٹکس، کپٹروں، جوتوں اور جیولری کی دکانیں 48 روزبعد کھول دی گئیں۔ ریڈی میڈ کپڑوں کا کاروبار کرنےوالادکاندار حاجی امجد بھی کورونا کے باعث دکان بند ہونے سے معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوا۔


دکاندارحاجی امجد کا کہنا ہے کہ جمع پونجی سےمشکل سے دس پندرہ روز گزارہ ہوا،اس کے بعد وقت کیسےگزرا میں جانتا ہوں یا میرا رب۔ حکومتی احکامات پردکانیں دوبارہ کھلنےسے حاجی امجد نےبھی اللہ کا شکرادا کیا، جو دکان سجا کرخریداروں کا انتظار کرنےلگا، کہتا ہےاللہ کی ذات سےپرامید ہوں خریدار آئیں گے۔


ماڈل بازاروں میں سماجی فاصلے، ماسک اورسینٹائزرسمیت دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتےہوئے تمام دکانیں کھول دی گئی ہیں، جس سے نہ صرف دکاندار بلکہ خریدار بھی خوش دکھائی دے رہےہیں۔

منٹگمری روڈ پربھی تاجروں نے دکانیں کھول لی، تاجروں کا دکانیں کھولنے پر خوشی کا اظہار کہتےہیں کہ حکومتی احکامات کےمطابق تمام تع حفاظتی اقدامات کریں گئے،منٹگمری وڈ پر تاجروں نے دکانیں کھول  لی جبکہ انھوں نے ماسک پہنے ہوئےتھے طاور گاہک کے دکان میں داخل ہونے سے قبل ہاتھوں کو سینی ٹائز کر رہے ہیں۔

صدرمنٹگمری روڈ اعجازبٹ کا کہناتھا کہ مارکیٹ کے تمام تاجر حکومتی احکامات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گئے جبکہ دکانیں کھولنےسےان کا کاروبار بھی اب چلےگا۔

یاد رہے جہ لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع اور نرمی کردی گئی ہے، شہر کی تمام اہم مارکیٹیں ہفتے میں 4 روز کیلئے آج سے کھل گئیں، شہر کی تمام اہم مارکیٹیں شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی،  شاپنگ مالز،تعلیمی ادارے، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز بند رہیں گے، شہرکےتمام ماڈل بازاروں میں کورونا کے پیش نظر بند کی گئی دکانیں کھول دی گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer