ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ، 3منزلہ عمارت گرگئی، ہلاکتوں کا خدشہ

افسوسناک واقعہ، 3منزلہ عمارت گرگئی، ہلاکتوں کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، عمارت گرنے کے باعث دو افراد ملبے تلے پھنس گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو  ٹیم کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ چھوٹی گلیاں ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی زخمی کو عمارت سے نہیں نکالا جا سکا۔عمران نامی شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے,کام میں تاخیر کی وجہ سےموقع پر موجود افراد کا امدادی ٹیموں سے جھگڑا بھی ہوا۔

اہل محلہ کا کہناہے کہ اس بلڈنگ میں دو خاندان رہائش پذیر تھے اور جب عمارت گری تو گھر کے تمام لوگ دوسری منزل پر موجود تھے جبکہ ان کے گھر آئے ہوئے مہمان بھی اسی عمارت میں موجود تھے ، ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ جب تک ملبہ نہیں ہٹایا جا تا اس وقت تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

واضح رہے رہے کہ چھت گرنے کا ایک واقعہ شفیق آباد میں پیش آیا تھا۔ جہاں پلازہ کی چھت گرنے سے 4 مزدورجاں بحق ہوگئے تھے۔مزدور پلازہ میں کام کررہے تھے اچانک چھت گر گئی،واقعہ کے فوری بعد ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ پلازہ کی چھت گرنے 5مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں،مزدور زیر تعمیر پلازہ میں کام کررہے تھے کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی، عمارت میں لینٹر ڈالا گیا تھا جو ٹوٹ گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت خضر حیات،عبدالرشید، ابوہریرہ کے نام سے ہوئی تھی.

عینی شاہدین کا کہناتھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں کی نگرانی کے لئے اے سی تبریز مری پہنچ گئے, پلازہ 4 سے ساڑھے چار کنال اراضی پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کا کام کئی عرصے سے جاری تھا۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer