(جنید ریاض) ٹیوٹا نےفیلڈ میں کام کرنے والےسینئر افسران کی آن لائن تربیت کا آغازکردیا، آن لائن کلاسسزہفتےمیں پانچ روز ہوا کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کےڈائریکٹر ڈاکٹر وحید اصغراساتذہ کو آن لائن تربیت دیں گے،اس سے قبل فیلڈ آفیسر کی ٹریننگ ہفتہ میں تین روز کرائی جاتی تھی،،چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ آن لائن ٹریننگ کےبہترین نتائج آنے پردو روزکا اضافہ کیا گیا، آن لائن کلاسسز صبح 10سے دوپہر 2 بجے تک کرائی جاری ہیں،علی سلمان نے مزید بتایا کہ افسران کی تربیت سے ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا مزید کہناتھا کہ ابتدائی مرحلے میں 284 اداروں کے 650 اساتذہ کو سی بی ٹی اینڈ اے کے معیار کے مطابق آن لائن تربیتی کورسز کروائے جائیں گے.جس کے بعد یہی اساتذہ، طلبہ کو سی بی ٹی اینڈ اے معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں گے. یہ پروگرام پاکستان میں فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اصلاحاتی منصوبے ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تعاون سے جاری ہے، جس کے لیے مالی معاونت یورپی یونین، جرمنی اور ناروے کی حکومتیں فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب اپنے نئے وژن کے تحت ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور یہ بھی اسے سلسلے کا ایک اہم قدم ہے.انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ اضافی طلبہ 56 مختلف ٹریڈز میں ڈیمانڈ ڈریون کورسز کروا رہا ہے. چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اساتذہ کا معیار بہتر کئے بغیر نئے وژن کی تکمیل ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ای لرننگ کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ خوشحال پر امن پروگرام پہلے فیز میں 5سو طلبہ کی تربیت دی جائےگی۔ ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز میں پانچ سو طلبہ کو تربیت دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے، علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سےطلباء معقول آمدنی کمانےکے قابل ہوجائیں گے.