ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس مشعل راہ ہیں: سرفراز احمد

ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس مشعل راہ ہیں: سرفراز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ  وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق ایک ایسے شہر سے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کے لئے عظیم وکٹ کیپرز پیدا کیے۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیا ن میں  انہوں نے کہا کہ ایک  ہی شہر سے تعلق کے سبب وہ معین خان اور راشد لطیف سے اکثر رہنمائی لیتے رہتے ہیں مگر دونوں سابق  کھلاڑیوں کے ساتھ گزری ہر نشست ان کے علم میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔  معین خان اور راشد لطیف نے آن لائن سیشنز کے ذریعے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا، ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس ان کے لیے مشعل راہ ہیں۔

 لاک ڈاؤن کی صورت حال میں قومی کرکٹرز کومتحرک رکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا آن لائن لیکچرزاور ٹپس کا سلسلہ مکمل ہوگیا ، ماضی کے سپر سٹارز جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تکنیک میں بہتری کے لیے گر بتائے تو قومی بلے باز تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی 1990 دہائی کے عظیم فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے سوئنگ اور رفتار میں بہتری کے مشوروں پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ماضی میں اپنی روایتی رقابت کے قصے سناتے معین خان اور راشد لطیف نے سرفراز احمد اور محمد رضوان کو مثبت رقابت جاری رکھنے کے لیے کارکردگی میں تسلسُل لانے کا مشورہ دیا۔

27 اپریل سے 9 مئی تک جاری رہنے والے ان سیشنز میں 8 سابق کرکٹرز نے کل 45 موجودہ اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورے دئیے،  سابق سٹارز پر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer