عوام  کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں:احسن خان

11 May, 2020 | 01:09 AM

Malik Sultan Awan

مال روڈ (زین مدنی )معروف اداکار و ماڈل احسن خان کا کہنا ہےلاک ڈاﺅن سے متاثرفنکاروں کی مدد کیلئے ہر فرد اور ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ مشکل میں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جس کے افراد مل کرمشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن سےہزاروں فنکار متاثر ہوئے ہیں جن کی مدد کیلئے ہر فرد اور ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔احسن خان نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں حکومت کی طر ف سے کورونا وائرس کیلئے مقرر کر دہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے عوام کو آگاہی دی جائے،انہوں نے کہا کہ عوام کروانا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں ، لوگوں کی غیر سنجیدگی نہ صرف ہماری فیملیز کیلئے اموات کا سبب بن سکتی ہے بلکہ معاشرہ کے دیگر افراد سمیت ملک و قوم کو بھی مصیبت میں ڈال سکتی ہے۔

دوسری جانب   پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ وہوسٹ مہرین سید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات بہت جلدم عمول پر آجائیں گے اور ہم پہلے ہی کی طرح آزاد اور بھرپور زندگی گزاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلدہی کاروبار زندگی رواں دواں ہوجائے گا۔ مہرین سید نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات اور سماجی دوری کے اصول کی مکمل پابندی کی تو ایسی صورت میں ملک بھر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوںکہ حالات معمول پر آتے ہی شوبزسرگرمیاں بھی معمول پر آجائیں گی۔ مہرین سید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فنکاروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مشکلات، بے روزگاری اور مسائل میں اضافہ ہو اہے،

اداکارہ مہرین سید نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس توبہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم سب کو توبہ کا راستہ اپنانا ہوگا، اگر ان ویرانیوں اور پریشانیوں کو رونقوں، خوشیوں، مسرتوں، محبتوں اور چاہتوں میں بدلنا ہے، توہم سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ اور وہ بھی سچی توبہ کرنی ہوگی۔ماڈل واداکارہ نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا تو ہمارا بہت برا حال ہوگا۔

مزیدخبریں