( قذافی بٹ ) عوام کیلئے سستا سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا، وزیراعظم نے میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کو کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی جانب سے میٹرو بس پر دی جانے والی سبسڈی سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے میٹرو بس پر سبسڈی کم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میٹرو بس پر سبسڈی کی مد میں بچائی جانے والی رقم کو تعلیم اور صحت کی شعبے پر خرچ کرنے کی ہدایات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، سبسڈی کا یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سب بھگت رہے ہیں۔