لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا!!!

11 May, 2019 | 08:11 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کا کیس، سیشن عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ملزم عدنان فتح کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم عدنان فتح کو 9 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے ملزم کے خلاف دلائل دیئے، ملزم عدنان فتح پر صباء نامی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت پرچہ درج ہوا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کیا پھر تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دیں، ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم عدنان فتح کو سزا سنائی اور اس کو جیل منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں