سٹی42: سادہ لوح شہریوں سے ٹریفک لائسنس بنوانےکےعوض پیسہ بٹورنےوالےچار ایجنٹ گرفتار، گرفتار ملزمان کو تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق گرفتارایجنٹس میں شہزاد، ارشد، برکت اور قیصر شامل ہیں، جن کیخلاف تھانہ لوئرمال میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
چاروں ایجنٹس شہریوں سے فائل بنوانے کے دوسو سے 5 سوروپےتک وصول کرتے تھے، ملزمان شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا جھانسہ دیکر پیسے وصول کرتےتھے، انچارج ویجی لینس انسپکٹر عامرچشتی نے ٹیم کے ہمراہ ریڈکرتےہوئےملزمان کوگرفتار کیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق تمام لائسنسنگ دفاترسے شہریوں کو فری فائلیں دی جاتیں ہیں۔