علی ظفر، میشاء شفیع کیس،گواہان کے بیان  قلمبند

11 May, 2019 | 03:20 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گلوکارہ میشاء شفیع اور گلوکارعلی ظفر کے کیس کی سماعت، علی ظفر کی جانب سےگواہ نے بیان قلمبند کرایا، عدالت نے مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، گلوکارعلی ظفر کی جانب سےدوگواہ عدالت میں پیش ہوئے، خاتون گواہ کنزہ نےاپنا بیان قلمبند کراتے ہوئےکہا کہ گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر نے ایک ساتھ کنسرٹ کےگانےکی ریہرسل کی۔ میشا شفیع نےہراساں کرنے کا الزام لگایا مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، میشا شفیع خود آگے بڑھ کر علی ظفر سے ملیں اور باتیں کرتی رہیں، ہراساں کرنے کا الزام بےبنیاد ہے، میشا شفیع کے وکیل نےگواہ پر جرح کے لیے مہلت طلب کی جس پرعدالت نےسماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار گلوکارعلی ظفر نےمیشاء شفیع کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے، علی ظفر کا کہنا ہےمیشا شفیع نےجھوٹی شہرت کیلئےالزامات لگائے، اس کےالزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاتر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں