کیمپ جیل کے 2 قیدی دم توڑ گئے

11 May, 2019 | 12:43 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) کیمپ جیل کا قیدی محمد احمد گلاب دیوی ہسپتال جبکہ یاسر جیل ہسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں قیدیوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

کیمپ جیل حکام کے مطابق کیولری گراؤنڈ کا محمد احمد دو سال قبل چوری و ڈکیتی کے مقدمے میں جیل لایا گیا تھا، 3 مئی کو علاج کی خاطر گلاب دیوی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

دوسرا قیدی یاسر کوٹ لکھپت جیل کا رہائشی تھا اور منشیات کیس میں دوماہ قبل جیل آیا تھا، یاسر علی الصبح جیل ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ دونوں قیدیوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی

مزیدخبریں