ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازاروں کی سکیورٹی انتظامات کا پول کھل گیا

رمضان بازاروں کی سکیورٹی انتظامات کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شفیق آباد کے رمضان بازار میں 25 افراد نے محکمہ زراعت کے سٹال پردھاوا بول کر2 ملازمین کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔

شفیق آباد کے علاقے میں واقع رمضان بازار میں محکمہ زراعت کے سٹال پر لیموں کی خریداری پر جھگڑا ہوا، اسی دوران مالی پورہ سے 25 سے زائد افراد نے رمضان بازار پر دھاوا بول دیا اور پورے رمضان بازار کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، حملے میں محکمہ زراعت کے دو ملازمین بابرعلی اور محمدآصف زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا البتہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کو بھی ہوش آ گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer