محکمہ سکولز ایجوکیشن نے چھٹیوں کے منتظر بچوں کو خوشی کی خبر سنا دی

11 May, 2018 | 11:17 PM

عطاءسبحانی
Read more!

اکمل سومرو:محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سترہ مئی سے تمام سکولز بند ہوں گے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن، گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے سی ای اوز کو مراسلہ جاری

مراسلے میں کہا گیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے چھیٹاں 17 مئی سے ہوں گی اور سرکاری و نجی سکولز 10 اگست 2018 کو کھلیں گے ۔مراسلے کے مطابق 17 مئی کے بعد جو سکول کھولے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:صوبائی وزیرتعلیم کا سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

واضح رہے کہ وزیر سکولز ایجوکیشن رانامشہود احمد نے گزشتہ روز موسم گرما کی چھٹیوں میں تبدیلی کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پہلے یہ چھٹیاں یکم جون سے لیکر چودہ اگست تک ہونا تھیں۔

مزیدخبریں