قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے 25 اعلی افسران کو اون پے اینڈ سکیل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محمد یاسر کو ڈائریکٹرایڈمن پی ایچ اے سرگودھا، بشریٰ نصیرڈپٹی ڈائریکٹرسکلزڈویلپمنٹ پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے25اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یاسر کو ڈائریکٹرایڈمن پی ایچ اے سرگودھا، بشریٰ نصیرڈپٹی ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام،صفیح اللہ کوڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، زاہد محمودقاضی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آئی اینڈسی تعینات کیا گیا ہے۔ مشتاق حسین کو اے ڈی سی جنرل وہاڑی، خالدعمر قریشی کو اے ڈی سی جنرل پاکپتن، رب نواز منہاس اے ڈی سی جنرل جھنگ، محمد ارشد کو اے ڈی سی فنانس منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا۔ ملک غضنفرعلی اعوان ڈپٹی سیکرٹری ہیومین رائٹس، محمد افضل بٹ ڈپٹی سیکرٹری اواینڈ ایم محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی،عارف وسیم ڈپٹی سیکرٹری پر سانل محکمہ سروسز، محمدزاہداخترڈپٹی سیکرٹری سکولزایجوکیشن، ڈاکٹرسیف اللہ کواےڈی سی فنانس مظفرگڑھ ، محمد بلال فیروز اے ڈی سی جنرل منڈی بہاؤالدین، محمد اختر مندیرا کو اے ڈی سی جنرل خانیوال، اعجازاحمدبھٹہ اےڈی سی جنرل حافظ آباد، احسان الحق کوڈپٹی سیکرٹری بلدیات،محمد حنیف کو اے ڈی سی جنرل اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔
واصف بشیرکھوکھر اے ڈی سی فنانس ننکانہ صاحب، ضمیرحسین کو اے ڈی سی جنرل شیخوپورہ، فاروق صادق کو اے ڈی سی جنرل لودھراں،سیدنزارت علی اےڈی سی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، محمد احمد جاوید کو اے ڈی سی جنرل ننکانہ صاحبفاروق اکمل اےڈی سی جنرل اٹک تعینات کیا گیا ہے۔