درنایاب:کمشنرلاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سیلاب انتظامات کے حوالے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، کمشنر کی افسران کو فلڈ ایمرجنسی مراکز قائم کرنے اور انخلاء کے پلان کو دوبارہ ریویو کرنے کی ہدایت۔
کمشنر آفس دیو سماج پر ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرعثمان خان خالد، ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق، ڈی سی ننکانہ،اے سی جنرل سید منور بخاری، اے ڈی سی لاہور طاہر رفیق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور واسا، آبپاشی، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو1122، واپڈا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ راوی کنارے تجاوزات کو ہٹا دیا جائے۔
اس خبرکو ضرور پڑھیں:مالیاتی سال کے اختتام تک تمام اسکیموں کو مکمل کیا جائے: کمشنر لاہور
شہر میں واسا کی تمام مشینری مکمل طور پر گزشتہ سال کی طرح فعال رکھی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اب لاہور شہر میں فلڈنگ پوائنٹس کم ہو کر22 رہ گئے ہیں، جن کو بہترین پیمانوں پر کلئیر کرایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تمام فعال مشینری کی رپورٹ ڈی سیز کو پیش کریں جو سرٹیفکیٹ جاری کریں۔