پنجاب حکومت کا اقرار، اسکولز فیڈریشن کا انکار ، چھٹیاں کب ہوں گی؟

11 May, 2018 | 05:14 PM

حرااعوان

سٹی 42: پنجاب حکومت کا 17 مئی کو چھٹیوں کا اعلان،اسکولز فیڈریشن نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، پنجاب حکومت کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 17 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 8جون سے پہلے چھٹیاں نہیں دیں گے۔ گرمیوں میں رمضان المباک کی آمد پر محکمہ تعلیم کا 17مئی کو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔ پرائیویٹ سکولز مالکان فیسوں کے لالچ میں پڑ گئے۔ پنجاب حکومت کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان کی آمد،سستے داموں اشیا کہاں ملیں گئیں،شہریوں کئلیے بڑی خوشخبری 

 صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ رمضان میں چھٹیوں کا فیصلہ سوچ سمجھ کراورعوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے ترجمان کاشف مرزا نے جواب میں کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نےعہد شکنی کی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ تعلیم کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہیے یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:گلشن اقبال پارک میں زہریلے سانپ نکل آئے 

 علاوہ ازیں کاشف مرز ا نے حکومت پر تعلیم کش پالیسیوں کا الزام لگایا اورکہا کہ تعلیمی حرج کا ازالہ کون کرے گا۔ پرائیویٹ سکولز کی جانب سے چھٹیوں کی فیسیں یک مشت لینے پر والدین بھی پریشان ہیں۔

مزیدخبریں