زائد المعیاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے

11 May, 2018 | 02:53 PM

حرااعوان

قذافی بٹ: عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کے لیے خوشخبری، زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے لیےسہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کسی ووٹر کا زائد المیعاد شناختی کارڈ ہوا اور وہ کسی وجہ سےاپنا شناختی کارڈ دوبارہ نہیں بنوا سکا تو اسے اپنے اصل شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنےکی اجازت ہوگی۔  الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ریٹرنگ افسران کو واضح ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: زائد المعیاد شناختی کارڈ والوں کو الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی

 الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسر ووٹر کا اصل زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرانے کا پابند ہوگا۔ ووٹر کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ زائد المعیاد شناختی کارڈ کی کلر فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔ شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز ووٹر کی شناخت اور ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں