ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کی آمد،سستے داموں اشیا کہاں ملیں گئیں،شہریوں کئلیے بڑی خوشخبری

رمضان کی آمد،سستے داموں اشیا کہاں ملیں گئیں،شہریوں کئلیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: لاہور کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن نوٹاونز اور کنٹونمنٹ بورڈ میں فیئر پرائس شاپس قائم کرے گی، صدر کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں شہری سرکاری نرخنامے کے علاوہ مزید 25 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن شہر کےتمام زونز اور کنٹونمنٹ ایریا میں فیئر پرائس شاپس قائم کرے گی۔ چوبرجی شام نگر،گلبرگ،کینٹ،شادباغ،تاجپورہ سکیم،ساندہ،اقبال ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ صدر کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کا کہنا تھا کہ فیئر پرائس شاپس قائم کرنےکامقصد غریب صارفین کےمعاشی بوجھ کو کم کرنا اور خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

حافظ محمد عارف نے مزید کہا کہ سوموار سےفیئر پرائس شاپس بنانےکاعمل شروع کردیا جائےگا جہاں صارفین سستے داموں دالیں،چینی،چاول،آئل گھی،آٹااوربیسن سمیت دیگر اشیائےضروریہ حاصل کرسکیں گے۔شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران لاہور کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے فیئر پرائس شاپس کا قیام خوش آئند قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت عام صارف کی مشکلات کے ازالے کیلئے مزید اقدامات کرے۔