لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹریکٹ منسوخ

11 May, 2018 | 01:41 PM

حرااعوان

شاہد ندیم: لیسکو سمیت ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سےبلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سےموبائل فونز کی خریداری کا معاہدہ منسوخ ہو گیا، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو موبائل فونز خریدنے کا اختیارات دے دیا۔    

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں موبائل فونز خریداری کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کمپنیوں نے موبائل میٹر ریڈنگ منصوبے کے تحت نجی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا تاہم بھاری بھرکم بلوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے کنٹریکٹ منسوخ ہو گیا۔  پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے معاہدے میں تین ماہ کی توسیع لینے کی کوشش کی لیکن نجی کمپنی نے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلشن اقبال پارک میں زہریلے سانپ نکل آئے 

 علاوہ ازیں اس کے بعد موبائل فونز خریداری کے لئے دو ٹینڈرز کھولے گئے تاہم اس میں بھی کسی فرم نےدلچسپی نہیں لی۔ دونوں طرف سے انکار ہونے پرموبائل فونزخریدنے کےاختیارات تقسیم کار کمپنیوں کےسپردکر دیئے گئے ہیں۔ تقسیم کار کمپنیاں نجی کمپنی سے موبائل فونز خرید کر ریڈنگ سیکشن کوفراہم کرتی تھیں تاہم نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سےلیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عوام کے ٹیکس سے حکومتی ادارے چل رہے ہیں: مراد راس
  واضح رہے کہ موبائل فونزکی خریداری کے طریقہ کارسےبھی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریڈنگ سیکشن نے موبائل فونز خراب ہونےپراعلیٰ حکام کوآگاہ کیا تھا جس کےبعدموبائل فونزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں