چیئرمین نیب سےاگرکوئی کوتاہی ہوئی ہےتووہ اسے کھلے دل سےتسلیم کرلیں : لیاقت بلوچ

11 May, 2018 | 12:54 PM

قذافی بٹ: جماعت اسلامی کےسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نےکہاہےکہ ریاست اورسیاست کے درمیان تصادم جاری ہے۔ چیئرمین نیب سےاگرکوئی کوتاہی ہوئی ہےتووہ اسے کھلے دل سےتسلیم کرلیں لیکن کرپٹ افرادکےخلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔
وحدت روڈ پر جماعت اسلامی کےزیراہتمام مستحق خواتین میں تقسیم رمضان گفٹ کی تقریب کےبعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےلیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ ریاست اورسیاست کےدرمیان تصادم ہورہا ہے،کرپٹ مافیا کےپاس اپنی کرپشن چھپانے کے لاکھوں طریقےہیں لیکن ریاستی اداروں کواحتیاط اورذمہ داری کےساتھ کرپشن کےخاتمے کے لیےاقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نےکہاکہ چیئرمین نیب سےاگر کوئی کوتائی ہوئی ہےتوکھلے دل سے تسلیم کرلینا چاہئےلیکن نیب کو کرپٹ افراد کےخلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ مینار پاکستان پرجلسہ تاریخی اورگیم چینجر ثابت ہوگا ،دینی ووٹرتقسیم ہوا ہے س ووٹر کو واپس لائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ مٹھی بھرلوگوں نے پنجاب کو بدنام کیا ہے لیکن ہم پنجاب کی عزت اوروقار بحال کریں گے۔
 

مزیدخبریں