زاہد چوہدری : میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کا معاملے پر انکوائری کمیٹی نے ہسپتال کی تین نرسز کو قصور وار قرار دے دیا
تنیوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہو گیا ہے ، سونینہ خالد ، حافظہ صائمہ سحر اور نازیہ حسن کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ، ان تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں
تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے ، میو ہسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد شدید ری ایکشن رپورٹ ہوا ، اس واقعے میں دو مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے