ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں ایمرجنسی لگا کر مسئلہ حل کریں، بلاول بھٹو کی تجویز

Balochistan insurgency, Bolan pass, Jafar Express hijacked, city42
کیپشن: File Photo پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھتو نے تجویز دی ہے کہ بلوچستان مین ایمرجنسی لگائی جائے اور مسئلہ کو حل کیا جائے۔

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کر کے نام نہاد شدت پسندی کا مسئلہ حل کرنے کی تجویز دے دی۔

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلی کا فعل قرار دیا  ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا دہشت گرد اور شدت پسند پاکستان کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔  بلاول بھٹو نے کہا، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدل عمل ہے۔
بلوچستان لبریشن آرمی کے نام سے انڈیا کی سرپرستی اور ہدایات سے چلنے والے شقی القلب دہشت گردوں نے آج دوپہر  بلوچستان کے درۂ بولان کے علاقے  ڈھاڈر میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہ۔ ان مسافروں مین عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد  شامل تھی۔ 

پاکستان آرمی کے کمانڈوز نے ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 80 کے لگ بھگ مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت  باہر نکالا ہے اور انہیں ایک نئی ٹرین منگوا کر کوئٹہ روانہ کر دیا ہے۔

مسافر ٹرین پر حملے کے بعد  بلاول بھٹو نے کہا کہ شدت پسند اور دہشتگرد  پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ بلوچستان گورنمنٹ کا فوری طور پہ ایمرجنسی نافذ کرے۔ بلاول نے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔