ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈین اخبار نے دہشتگردوں کے چہرے چھپا لئے ، یرغمالی مسافروں کے شائع کر دیئے

Jafar Express, Boland pass, BLA, Balochistan Liberation Army, India Today, city42
کیپشن: انڈیا کے بڑا کہلانے والے اخبار انڈیا ٹوڈے نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان مین مسفروں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لینے کی خبر کے ساتھ جو تصویر پوسٹ کی اس مین دو مبینہ مسافروں کے چہروں کو نمایاں رکھا گیا اور دہشتگردوں کے چہرے چھپائے گئے۔ وکٹمز کی تصویروں کو ان کے چہروں کی شناخت چھپائے بغیر شائع کرنا دہشتگردی کو گلوریفائی کرنے اور التا وکٹمز کو شرمندگی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے کی حرکت ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بلوچستان کے ویرانے میں عورتوں اور بچوں سے بھری جعفر ایکسپریس ٹرین کو روک کر سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لینے کے واقعہ کو انڈیا کے میڈیا میں بظاہر سنجیدہ صحافت کرنے والے "بڑے برانڈ" بھی ایسے گلوری فائی کر رہے ہیں جیسے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں کو یرغمال نہ بنایا ہو بلکہ  چاند فتح کر لیا ہو۔

انڈیا ٹوڈے نے  صحافتی ضابطہ اخلاق کی سنگین وائلیشن کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے قدموں مین بٹھائے گئے دو مبینہ مسافروں کی تصویریں اپنی اشاعت مین نمایاں کر کے شامل کی ہیں۔ ان مبینہ مسافروں کے چہروں کو مناسب طریقہ سے بلر کر کے ان کی شناخٹ چھپانے کا معمولی تدد بھی نہیں کیا۔ 

یہ پہلا موقع نہیں جب بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کی درندوں جیسی کارروائیوں کو انڈیا کے میڈیا میں گلوریفائی کیا گیا ہو۔ جب بھی نام نہاد بلوچ دہشتگرد نہتے پاکستانی شہریوں کے خلاف کوئی بزدلانہ حملہ کرتے ہیں تو انڈیا کے میڈیا مین بعض آؤٹ لیتس انہین ہیرو بنا کر پیش کرتی ہیں۔ انڈین میڈیا کی اس طرح کی ہیرو ساز رپورٹنگ کو بعد مین دہشتگرد گروہ کے کارندے سوشل میڈیا پر اپنے پروپیگنڈا کے لئے استعمال کرتے ہیں۔