ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک نے دعا کی درخواست کردی

کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک نے دعا کی درخواست کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لیے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

 انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہیں، اسی لیے  انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔