ملک اشرف : پنجاب حکومت کے کئی لاء افسران کے حکومتی کیسز کی پیروی سے گریز کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اور وہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہورہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے کئی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے نام لاء افسران کے روسٹر میں شامل نہیں ہیں ،لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنیوالے بعض لاء افسران گزشتہ کچھ ماہ سے پنجاب حکومت کے کیسز کی پیروی سے گریز کررہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ساڑھے چھ لاکھ کے قریب تنخواہیں وصول کررہے ہیں ، بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود بعض لاء افسران لاہور ہائیکورٹ پیش نہیں ہورہے، جبکہ کام کرنیوالے بعض لاء افسران کو دو دو کورٹس الاٹ کی گئی ہیں ۔