ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں ،باپ میں رشتے کا جھگڑا بیٹی کی جان لے گیا

ماں ،باپ میں رشتے کا جھگڑا بیٹی کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد حسین ہاشمی: افسوس ناک واقعہ، چشتیاں 35فتح میں رشتہ کے تنازع پر باپ نے چھریوں کے وار سے جواں بیٹی کو قتل کر دیا، مقتولہ سونیا کی  ماں بیٹی کا رشتہ اپنی مرضی سے کرنا چاہتی تھی جبکہ باپ ناراض تھا۔
 باپ کے منع کرنے پر ماں باز نہ آئی باپ نے طیش میں آ کر بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،  18 سالہ مقتولہ کی شناخت سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
 پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
چشتیاں تھانہ بھون پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔