وقاص احمد: لاہور کے علاقے چوہنگ میں گوپے را گاؤں میں چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا ،رنج میں چچا نے گھر جا کرعلی الصبح فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 سالہ سماہا کے سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی کارروائی کے بعدلاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔