میری وزارت اعلیٰ کی طرح وزارت داخلہ کے دروازے بھی وکیلوں کے لئے کھلے ہیں، محسن نقوی

11 Mar, 2024 | 11:42 PM

 سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ   وزارت اعلیٰ کے  دوران وکلاء کے لئے جو کرسکتا تھا کیا ، میری وزارتِ اعلیٰ کی طرح،  وزارت  داخلہ کے دروازے بھی وکلاء کے لئے کھلے ہیں۔

پیر کے روز  وکیل رہنما احسن بھون کے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ ہی نہیں بلکہ اب اپ کے دو  بھائی وفاقی  وزیر ہیں۔ میں وزارت کا حلف اٹھانے کے یہاں سیدھا آیا ، جو محبت کا اظہار کیا گیا ،اسے کبھی نہیں بھلا پاوں گا۔

سید محسن رضا کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دوران خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سابق صدرسپریم کورٹ بار احسن بھون  ایڈوکیٹ کی جانب سے شیرٹن ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیرقانون و ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔ 
اعظم نذیر تارڑ نے  تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت دہشت گردی , امن و امان کی موجودہ صورت حال  ہے۔ بہت اچھے رہنما، لیڈر  اور  ایڈمنسٹریٹر کی صورت میں  ہمیں سید محسن نقوی ملے ہیں۔ 

صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ، ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ، صدر ہائیکورٹ بار ملتان سجاد حیدر متیلا ،صدر ہائیکورٹ بار بہاولپور  سردار عبدالباسط بلوچ،  ممبر پاکستان بار طاہر نصراللہ وڑائچ ،صدر ہائیکورٹ روالپنڈی ہائیکورٹ بار ملک جواد خالد، سابق ممبر پنجاب بار و سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار حافظ انصارالحق، سابق ممبر پنجاب بار کونسل. ثاقب اکرم گوندل ، وائس چئیرمین پنجاب بار کامران بشیر مغل، چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پیر عمران اکرم بودل،صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی ، سیکرٹری  اسلام آباد ہائیکورٹ بار شفقت تارڑ،  فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ  بار فلک ناز ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اصغر گل ، سردار اکبر علی ڈوگر،سولسٹر محمد ساجد تارڈ, ممطر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار چوہدری محمد یونس،سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار  ہارون دوگل ، رائے محمد عثمان، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اکرم خاکسار ، علی ریاض کرمانی،سابق وائس چئیرمین ہنجاب بارکونسل بشارت اللہ خان، سابق صدر  لاہور ٹیکس بار اجمل خان, اءڈوکیٹ جہازیب اختر  اور مختلف بارزایسوسی ایشنوں  کے عہدیداروں کی کثیر تعداد عشائیہ میں شریک ہوئی۔

مزیدخبریں