غیر ملکی شہری محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیر تعینات کر دیا گیا

11 Mar, 2024 | 10:00 PM

اویس کیانی : غیر ملکی شہری محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیر تعینات کر دیا گیا۔

 حکومت کی جانب سے غیر ملکی شہری کو وفاقی وزیر تعینات کر دیا گیا، بطور وفاقی وزیر تعیناتی کے بعد محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، اس وقت محمد اورنگزیب نیدرلینڈز کے شہری ہیں اور ان کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے۔

 وفاقی کابینہ نے محمد اورنگزیب کی دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ نے یہ اجازت وزارت داخلہ کی سفارش پر دی، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں