سٹی42: کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 29 میچ کے ٹاس میں انہونی ہو گئی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
میچ شب نو بجے شروع ہو گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی پوزیشن
پاکستان سپر لیگ نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آج کے میچ سے پہلے 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچوین پوزیشن پر ہے۔ یہ میچ کراچی کنگز جیت گئی تب بھی پشاور زلمی کی تیسری پوزیشن برقرار رہے گی تاہم پشاور زلمی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو ئی تو وہ تیسری سے پہلی پوزیشن پر آ جائےگی۔
پی ایس ایل نائن کا آخری لیگ میچ کل ہو گا
پی ایس ایل نائن کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو لیگ مرحلے میں 10، 10 میچ کھیلنا ہیں۔ آج کے میچ کے بعد صرف ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا دسواں میچ باقی رہ جائے گا جو کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم مین ہی کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ گزشتہ روز ہی ہوچکا ہے۔
ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
اسلام آباد، یونائیٹڈ 10 میچز میں 11، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 9 میچز میں 11،11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
کراچی کنگز 9 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔