صدر امام علی رحمان کا صدر آصف زرداری کو فون، تاجکستان کے دورہ کی دعوت

11 Mar, 2024 | 08:26 PM

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری کو  تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے فون کر کے انہیں پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ 

تاجکستان کے  صدر  امام علی رحمان نے پیر کے روز فول کال کر کے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ 

دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستان -تاجکستان تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے  آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے رمضان کے آغاز پر تاجکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کی۔

صدرِ آصف  زرداری نے صدر امام علی رحمان  کو  نوروز کی چند روز بعد  آمد کی بھی پیشگی مبارکباد دی۔

صدر امام علی رحمان نے صدر آصف علی زرداری کو  تاجکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

صدر مملکت نے مبارکباد کے پیغام ، نیک خواہشات پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

اوپر دی گئی  تصویر صدر امام علی رحمان کے 2022  میں اسلام آباد دورہ کے دوران ان کی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران بنائی گئی۔ یہ ملاقات 15 دسمبر  2022 کو ہوئی تھی۔ اس وقت صدر آصف زرداری کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔ 

مزیدخبریں