اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا۔
غوری ٹاؤن فیز فور پولیس سب انسپکٹر فاروق اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔ وہ وفات کے وقت یونیفارم میں ملبوس تھے۔ انہیں گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ۔
اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی تحقیق میں شواہد ملے ہیں کہ سب انسپکٹر فاروق کی وفات دل کا دورے پڑنے سے ہوئی۔
پولیس نے متوفی ساتھی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔