ماہ رمضان؛ محکمہ اسکول تعلیم نے اسکول اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا

11 Mar, 2024 | 07:35 PM

آزاد نہڑیو : محکمہ اسکول تعلیم نے ماہ رمضان کے حوالے سے اسکول اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ 
محکمہ اسکول تعلیم نے اسکول اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پرائمری اسکول صبح کی شفٹ میں ساڑے سات بجے کھلیں گے،  ساڑے گیارہ بجے بند ہوں گے۔ پرائمری اسکول دوپہر کی شفٹ میں پونے گیارہ بجے کھلیں گے اور پونے تین بجے بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ پرائمری اسکول جمع کے روز صبح کی شفٹ میں ساڑے سات بجے کھلیں گے ساڑے دس بجے بند ہوں گے۔ پرائمری اسکول  جمع کے روز دوپہر کی شفٹ میں پونے گیارہ بجے کھلیں گے سوا ایک بجے بند ہوں گے۔ 
سیکنڈری ہائیر سیکنڈری اسکول صبح کی شفٹ ساڑے سات بجے کھلیں گے اور ساڑے گیارہ بجے بند ہوں گے۔ سیکنڈری ہائیر سیکنڈری اسکول دوپہر کی شفٹ میں پونے بارہ بجے کھلیں گے اور پونے تین بجے بند ہونگے۔ سیکنڈری ہائیر سیکنڈری اسکول جمع کے روز صبح کی شفٹ میں ساڑے سات بجے کھلیں گے، ساڑے دس بجے بند ہونگے۔ سیکنڈری ہائیر سیکنڈری اسکول جمع کے روز دوپہر کی شفٹ میں پونے گیارہ بجے کھلیں گے، سوا ایک بجے بند ہونگے۔ 
 ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری اسکول صبح کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات اور یفتے کو صبح 8 بجے کھلیں گے ایک بجے بند ہونگے۔ ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری اسکول صبح کی شفٹ میں  جمع کے روز 8 بجے کھلیں گے 12 بجے بند ہونگے۔ 
ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری اسکول شام کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات اور ہفتہ  ڈھائی بجے کھلیں گے اور پونے چھ بجے بند ہونگے۔ ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری اسکول جمع کے روز شام کی شفٹ میں ڈھائی بجے کھلیں گے پانچ بجے بند ہوں گے۔ 

مزیدخبریں