ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، بنگلہ دیش میں بھی آج شب پہلی تراویح پڑھی جا ئے گی

بھارت، بنگلہ دیش میں بھی آج شب پہلی تراویح پڑھی جا ئے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، آج  شب پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش میں تراویح ہو گی اور  صبح پہلی سحری ہو گی۔  

روئیت کی پہلی رپورٹ لکھنئو سے آئی

بھارت میں چاند نظر آنے کی پہلی رپورٹ یو پی کے مسلمانوں کے ثقافتی مرکز لکھنؤ  سے آئی۔ بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان کو ہونے کا رسمی اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔

حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں سحر کا وقت صبح 4:57 پر ختم ہو گا.

بنگلہ دیش میں روئیتِ ہلال

 بنگلہ دیش کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں آج پہلی تراویح ہے اور صبح پہلا روزہ ہوگا۔