لاہور ; موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ، 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

11 Mar, 2024 | 07:08 PM

افشاں رضوان : لاہور کے مختلف علاقوں میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق موجود درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، رات کے وقت میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے ،ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں ابر رحمت وقفے وقفے سے برستے رہنے کی پیشنگوئی ظاہر  کی ہے۔ 

بارش سے فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے، ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے  لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ فیز8-ڈی ایچ اے 161، فدا حسین ہاؤس 167 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں