شہباز شریف کے 19 وزیروں نے حلف لے لیا

11 Mar, 2024 | 07:02 PM

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف لے لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کو حلف ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے دلوایا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

حلف لینے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، امیر مقام ،  چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر ، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب ، احد چیمہ،  اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ  اور سید محسن رضا نقوی شامل ہیں۔ 

وزرا کی فہرست حلف سے پہلے صدرِ مملکت کو ارسال کی گئی

وزرا کے حلف سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے طریقہ کار کے مطابق حلف لینے والے وزرا کے نام صدرِ مملکت کو بھیجے تھے۔ ااور آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 1 کے تحت 19 افراد کو وفاقی وزراء کے طور پر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ 

وفاقی کابینہ

مجوزہ تقرریوں میں خالد مقبول صدیقی، جام کمال، امیر مقام اور اویس لغاری۔ خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، عبدالعلیم خان اور اعظم نذیر تارڑ ،عطا اللہ تارڑ،  چوہدری سالک حسین، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام بھی شامل تھے۔

محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی کی کابینہ میں وفاقی وزیر کے اختیارات کے ساتھ شمولیت

 وزیراعظم  شہباز شریف نے تین ایسی شخصیات کے نام بھی وفاقی کابینہ کے ارکان کی فہرست میں بھیجے جو فی الوقت پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔ ان میں محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی شامل ہیں۔ انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ انہیں مکمل وفاقی وزراء کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ 

 اسحاق ڈار اور مصدق ملک

 وزیراعظم کی فہرست میں اسحاق ڈار، ڈاکٹر مصدق ملک اور شزہ فاطمہ کے نام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو وفاقی وزیر اور شازہ فاطمہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 1 کو  آرٹیکل 91 کی شق 9 کے ساتھ ملا کر پڑھتے ہوئے اس کے تحت اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو وفاقی وزیر بنانے کی سفارش کی گئی ہے،

آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 میں کہا گیا ہے: "کوئی وزیر جو مسلسل چھ ماہ تک قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہا، اس مدت کے ختم ہونے پر، وزیر نہیں رہے گا اور اسمبلی کی تحلیل سے پہلے دوبارہ وزیر نہیں بن سکے گا جب تک کہ وہ  اس اسمبلی کا رکن منتخب نہ ہو:  اس شق میں کچھ بھی ایسے وزیر پر لاگو نہیں ہوگا جو سینیٹ کا رکن ہو۔"

محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی مذکورہ اصول کے تحت حلف دلوایا گیا ہے۔

تقریبِ حلف
وفاقی کابینہ نے آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔  صدر آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان کو حلف دلوایا۔

 وزیراعظم نواز شریف نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد شام 5 بجے اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں بلای لیا ہے۔

مزیدخبریں